30 ستمبر، 2024، 12:05 PM

سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم، ایک شہید دو زخمی

سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم، ایک شہید دو زخمی

سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے تحصیل راسک میں شرپسند عناصر اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں ایک شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کی تحصیل راسک میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ تحصیل کے گاؤں پیشماگ کے نواحی علاقے میں مسلح گروہوں اور سرحدی محافظوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری پہنچنے کے بعد شرپسند عناصر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

News ID 1927043

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha